سکردو (اے بی این نیوز) سکردو سے گلگت آنیوالی سیاحوں کی گاڑی گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہوگئی، گاڑی میں 4 افراد سوار ہیں جبکہ پولیس نے بھی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سکردو سے گلگت جانے وال سیاحوں گاڑی لاپتہ ہو گئی، گاڑی میں سوار چار افراد سے گزشتہ صبح سے رابطہ منقطع ۔ لاپتہ افراد میں عثمان، نوراحمد، عثمان اور معراج بی بی شامل ہیں جبکہ لاپتہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی سے آخری رابطہ اتوار کے روز دن 11 بجے ہوا تھا، جس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا اور اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ پولیس نے سیاحوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گاڑی کی تلاش شروع کر دی
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ متعلقہ ادارے بھی سیاحوں کی بازیابی کے لیے متحرک ہیں۔ حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو گاڑی یا لاپتہ افراد کے حوالے سے کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق فیملی سفید کرولا کار نمبر LEH 2847 میں سوار تھے جن میں خواتین سمیت چار افراد سوار تھے۔لاپتہ سیاحوں کو آخری دفعہ کچورا ایگزیٹ پوائنٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا ہے جہاں انکی کار اتوار کے روز دن 11:57 گزری تھی۔ کار میں ایک ہی خاندان کے عثمان احمد، نور احمد ،لہذاعثمان ،معراج بی بی شامل ہیں۔
سیاحوں کا تعلق پشاور سے ہے جو سیاحت کی غرض سے سکردو آئے ہوئے تھے۔ خاندان والوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور امدادی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ٹورسٹ پولیس کے مطابق سیاحوں سے رابطہ نہ ہونے کی خبر کے فوری بعد ہی ٹورسٹ پولیس، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے تلاش شروع کردی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر اس حوالے سے کسی کو معلوم ہوتو قریبی تھانے میں اطلاع کریں۔
فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی