اہم خبریں

گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات کیلئے جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا انتباہ جاری

گلگت (اے بی این نیوز)گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں کے لئے جھیلیں پھٹنے سے آنے والے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے بدھ کو شمالی علاقوں، بشمول گلگت بلتستان کے لیے گلاف (گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) کا انتباہ جاری کیا ہے۔

انتباہ میں مسلسل شدید گرمی، مون سون کی شدت اور مغربی ہواؤں کی موجودگی کو خطرناک امتزاج قرار دیا گیا ہے۔یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب موجودہ ہیٹ ویوز خطے میں گلیشیئرز کے پگھلنے میں تیزی لا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور نچلے علاقوں میں اچانک سیلاب تباہی مچا رہے ہیں۔

بدھ کو ایک گلیشیئر کے پگھلنے سے بروندو بار نالے میں اچانک سیلاب آیا، جو مشہور سیاحتی مقام عطا آباد جھیل میں جا گرا، ریسکیو 1122 کے مطابق، سیلابی پانی نے لگژس ہوٹل تک رسائی بند کر دی اور ہوٹل کے احاطے میں داخل ہو گیا، جہاں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح موجود تھے۔160 سے زائد سیاحوں اور ہوٹل عملے کو کشتیوں کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا، سیلابی پانی نے درختوں اور زمین کو بھی نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

متعلقہ خبریں