اہم خبریں

گلگت بلتستان کے شہری کو بجلی کا جھٹکا، ساڑھے 13 کروڑ سے زائد کا بل موصول

گلگت(اے بی این نیوز)جہاں ملک بھر میں بجلی بلوں نے عوام کا سکھ چین چھین لیا وہاں گلگت بلتستان کے ایک بجلی صارف کو13 کروڑ، 69 لاکھ، 70 ہزار روپے کا بل موصول ہو گیا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو محکمہ برقیات نے ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج کر حیران کر دیا۔سیکریٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا بل گزشتہ دسمبر کا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ، 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہوگیا۔

متعلقہ خبریں