شگر ( نیوز ڈیسک )پاکستان آرمی نے سکول کے طلباء اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے ضلع شگر میں فری لانسنگ ہب قائم کیا۔قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو پاک فوج کی جانب سے نایاب تحفہ دیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے شگر میں منی فری لانسنگ ہب اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت قائم کیا گیا تھا۔یہ فری لانسنگ ہب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شگر میں قائم کیا گیا تھا۔
سکول کے وائس پرنسپل محبوب علی نے اس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکول کے طلباء کے لیے پاک فوج کا ایک اچھا اقدام ہے۔وائس پرنسپل نے کہا کہ یہ فری لانسنگ ہب بہت سے بچوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
وائس پرنسپل نے کہا کہ ہم پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے شکر گزار ہیں۔شہریوں اور نوجوانوں نے پاک فوج اور ایس آئی ایف سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: مسلسل بارش ،مغل دور کی شاندار یادگار تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی