اہم خبریں

گلگت بلتستان ، 10ارب60 کروڑ 50 لاکھ خسارے کا بجٹ پیش

گلگت ( اے بی این نیوز   )سپیکر نذیر احمد کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس۔ گلگت بلتستان کے مالی سال 2024-25کا بجٹ پیش ۔ وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے 10ارب60 کروڑ 50 لاکھ خسارے کا بجٹ پیش کیا۔ گندم سبسڈی کیلئے 15ارب 87 کروڑ20لاکھ وفاقی حکومت دے گی ۔

گندم کی فروخت سے 3ارب20کروڑ روپے حاصل ہونگے۔ ترقیاتی بجٹ کیلئے مجموعی طور پر 34 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال میں 1000 اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔ بجٹ میں 4 میگاواٹ سولر بجلی کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو 50 کروڑ سے بڑھا کر 1 ارب کرنے کی تجویز۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 25 فیصد ایڈہاک ریلیف ۔ 17 سے 20 گریڈ والوں کیلئے 20 فیصد ایڈہاک ریلیف تجویز ۔
ثقافتی تقریبات کےلئے 9 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نرخوں میں نظر ثانی کی جائے گی۔ عارضی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں 16 ارب روپے کا اضافہ خوش آئند ہے۔ رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 525 ہے۔

525 منصوبوں کی مالیت 24 ارب 15 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ محکمہ تعمیرات کے 199 منصوبوں کا حجم 24 فیصد بنتا ہے۔ محکمہ تعمیرات کے منصوبوں کی مالیت 9 ارب سے زائد ہے۔
محکمہ تعلیم کے 60 منصوبوں کی مالیت 2 ارب روپے بنتی ہے۔

رواں سال 186 میگاواٹ بجلی اور 542 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 26 جون تک ملتوی۔

مزید پڑھیں :مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہیں ، بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں