گلگت( نیوزڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ تعلیم جیسے اہم شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات اور خصوصی اقدامات کرنا ہے۔ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ اساتذہ کے تمام اٹیچ منٹ کو کینسل کرنے کے بعد ان اساتذہ کو متعلقہ اپنے اپنے سٹیشنوں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا ہے کہ دور دراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے تمام اٹیچ منٹ کو کینسل کیا گیا ہے۔ تاہم جن کے پاس حقیقی طبی،مشکلات ہیں وہ اپنے دستاویزی ثبوت کے ساتھ سکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے۔ اور سکریٹری سکول ایجوکیشن جدید ترین میڈیکل بورڈ بنا کر جانچ پڑتال کریں۔ گلگت بلتستان کے تمام بچوں و بچیوں کو مساوی معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کا اہم ویڑن و ہدف ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے تمام ڈائریکٹرز کو ھدایت کی ہیکہ وہ اپنے ماتحت آفیسران کی اپنے اپنے متعلقہ اداروں میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ والدین۔ طلبہ اور اساتذہ کے مسائل کا فوری ادارک اور خدمات کی بروقت ادائیگی ممکن ہو۔
