اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات،جا نئے عمران خان سے کون ملا،کیا گفتگو ہو ئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروائی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مقررہ دن پر جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کی صحت سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے، خاص طور پر ان کی آنکھ کی بیماری اور جاری علاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے موجودہ قانونی صورتحال اور کیسز کی پیش رفت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی انتظامات کے تحت ملاقات مخصوص مقام پر کرائی گئی اور اس دوران جیل حکام بھی موجود رہے۔

مزید پڑھیں :امریکہ ایران جنگ،سعودی عرب کا اہم اعلان سامنے آگیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں