اہم خبریں

حکومت نے عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کا عندیہ دیدیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہو جائے تو زندگی بچانے کے لیے انہیں بیرون ملک بھجوایا جا سکتا ہے، ورنہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے علاج کے لیے جو سہولیات ضروری ہیں، وہ موجود ہیں اور آئندہ بھی میسر رہیں گی۔ حکومت علاج کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور میڈیکل بورڈ کی تمام سفارشات پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انہیں ایک ڈوز Eylea انجیکشن دی جا چکی ہے جبکہ دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی۔بیرسٹر دانیال چودھری نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ’’پیڈ پروپیگنڈا‘‘ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پارلیمانی راستے کے بغیر ڈیل یا ڈھیل کی کوششیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے اور احتجاج کے علاوہ دیگر کسی ترجیح پر عمل نہیں ہوگا اور ملک و سیاست کے لیے ان کی کوئی مثبت خدمات نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اس سے پہلے کو ئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، ڈاکٹر عاصم یوسف

متعلقہ خبریں