اہم خبریں

اب عمران خان کی آنکھ کی کنڈیشن کیسی ہے،رپورٹ کیا آئی،نیا دعویٰ سامنے آگیا، جا نئے تفصیل

راولپنڈی ( اے بی این نیوز  ) راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور علاج کے بعد مزید بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے تاکہ علاج کے اگلے مراحل کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔آج پانچ سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا چیک اپ کیا۔ ٹیم میں ماہرینِ امراض چشم بھی شامل تھے، اور ڈاکٹرز نے جدید آلات کی مدد سے معائنہ مکمل کیا۔ذرائع کے مطابق طبی ٹیم نے مکمل جانچ کے بعد بانی پی ٹی آئی کی صحت میں بہتری کی تصدیق کی ہے اور مزید علاج کی ضرورت پر بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری،کے پی ہائوس کے باہر مزید قیدی وینیں بھی پہنچا دی گئیں

متعلقہ خبریں