اہم خبریں

پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بڑا فیصلہ دھرنے کا اعلان ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اسلام آباد طلب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق دھرنا بانی سے ملاقات اور ان کے مکمل علاج کی فراہمی تک جاری رہے گا۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی۔

اس سلسلے میں تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے قائدین کی اسلام آباد میں ہونے والی مشاورت کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور توقع ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت احتجاج کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت، مزید تاخیر ناقابل قبول،ہر گھنٹہ قیمتی ، فوری علاج شروع کیا جائے، فیصل چودھری

متعلقہ خبریں