اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ہو گئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    ) سپریم کورٹ کی ہدایت پر بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہو گئی ہے۔ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں کسی قسم کی طبی تشویش لاحق نہیں۔ٹھیک بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے۔جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں کسی قسم کا طبی مسئلہ درپیش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات تفصیلی رہی اور وہ تقریباً تین گھنٹے بعد اڈیالہ جیل سے باہر آئے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دی جائے تاکہ قانونی امور اور کیسز سے متعلق مشاورت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔واضح رہے کہ یہ ملاقات سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل درآمد کے تحت کی گئی، جس میں بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے عدالت کو دی جانے والی رپورٹ کی تیاری بھی مکمل کر لی ہے، جو مقررہ وقت کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو اس معاملے میں فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اٹک جیل کے دور سے متعلق ہے، جو بانی پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کی عکاسی نہیں کرتی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال پر نئی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی موجودہ حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو اس کیس میں فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے انہیں آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر آج ہی اپنی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مکمل رسائی کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ عدالت نے سلمان صفدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ 11 فروری تک چیمبر میں جمع کرائیں۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں :علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں