اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ،سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اٹک جیل کے دور سے متعلق ہے، جو بانی پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کی عکاسی نہیں کرتی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال پر نئی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی موجودہ حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو اس کیس میں فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے انہیں آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر آج ہی اپنی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مکمل رسائی کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ عدالت نے سلمان صفدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ 11 فروری تک چیمبر میں جمع کرائیں۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں :علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں