اہم خبریں

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج،بڑوں نے سر جوڑ لئے،منصوبہ بندی تیار!

اسلام آباد(اے بی این نیوز         ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ اسی دن کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بھی ترتیب دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، علامہ راجہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، زبیر عمر اور عمار علی جان شریک ہیں۔ اس کے علاوہ مصطفی نواز کھوکر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین اخونزادہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن شہریار، تیمور سلیم جھگڑا اور خالد یوسف چوہدری بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئینی تحفظ، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والا احتجاج ملک گیر سطح پر مؤثر بنانے کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں، جن میں پہیہ جام ہڑتال، جلسے، ریلیاں اور پرامن مظاہرے شامل ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کا حتمی فیصلہ کب ہو گا،بڑی خبر آگئی،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں