اہم خبریں

جنوری حکومت پر بھاری،قاسم اور سلیمان کا بڑ ا اعلان،عمران خان کی قید بارے تشویشناک پریشانی کا اظہار

لندن (اے بی این نیوز     ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان نے اپنے والد کی قید سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آنے کے ارادے کا اعلان کر دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں دونوں بھائیوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے جہاں حالات انتہائی خراب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیل میں روشنی ناکافی ہے، سہولیات محدود ہیں اور مجموعی طور پر ماحول ذہنی اور جسمانی طور پر شدید اذیت کا باعث ہے۔

سلیمان خان کے مطابق جیل میں اکثر بجلی بند رہتی ہے، صاف پانی دستیاب نہیں اور موجودہ حالات قیدیوں کے حقوق کے بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کسی بھی قیدی کا طویل عرصے تک رہنا تشویشناک ہے۔قاسم خان نے بتایا کہ والد کی طویل قید نے پورے خاندان کو شدید متاثر کیا ہے۔ بیرون ملک ہونے کے باعث وہ خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں اور اسی احساس کے تحت انہوں نے پاکستان آ کر حالات کو قریب سے دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قاسم اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوری میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس وقت وہ ویزا کی منظوری کے منتظر ہیں۔ دونوں بھائیوں نے اپنے والد کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی اسی عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل سے شروع

متعلقہ خبریں