راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر پولیس اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے اور دھرنے کے باعث متاثر ہونے والی ٹریفک و سکیورٹی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے پولیس حکام نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سینئر افسران مذاکرات میں شامل ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اپنی مطالبات کے ساتھ موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے معاملہ بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل ہو جائے تاکہ مزید تناؤ یا کسی ممکنہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے 6 ماہ میں انتخابات کا عندیہ دیدیا















