کراچی ( اے بی این نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت ہی واحد راستہ ہے اور اس کے لیے سب کو ایک ہونا پڑے گا تاکہ سیاسی استحکام قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ماحول میں ایک دوسرے سے بات چیت ممکن نہ ہو تو مسائل بڑھیں گے اور ملکی ترقی متاثر ہوگی۔
بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب بھی اسی طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں جس سے پورا سسٹم دباؤ میں آجاتا ہے، تاہم ان سے ذاتی اختلاف نہیں بلکہ طریقہ کار میں غلطی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ قرار داد پر عمل ہونا چاہیے اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر اتفاق رائے قائم ہونا ضروری ہے۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ جہاں نئے صوبے بنانے پر اتفاق ہے، وہی صوبے بنائے جائیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام پر قانون سازی کی مثال دی اور کہا کہ سندھ میں ایسا کرنے پر سیاسی مخالفت کا سامنا ہوتا۔ انہوں نے سندھ میں اپنا گورنر لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مفاہمت سیاست میں آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی کمزوری پکڑ لی ،کے پی کے عارضی اور نااہل وزیر اعلیٰ کی کہیں شکل نظر نہیں آئی،فیصل واوڈا















