اہم خبریں

پارلیمنٹ پر حملے کا معاملہ،بیرسٹر گوہر کی یقین دہانی،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ پارلیمان کی مضبوطی اور بالادستی کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں وہی لوگ پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے بیانات دیتے رہے، مگر الزام کسی اور پر دھر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نشستوں پر بیٹھے ارکان ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا چکے ہیں، جبکہ اسی ایوان میں جمہوری اقدار کی بات بھی کی جاتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے محمود اچکزئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے جمہوریت کی خاطر جان دی، اور آج محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرے گی اور تمام جمہوری اصولوں کی پاسداری کرے گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ ایوان میں آئیں گے اور غیر ضروری ترامیم واپس لینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کے خلاف کیس، اہم موڑ سامنے آ گیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں