راولپنڈی ( اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ کی ملاقات کا طے شدہ دن تھا، مگر مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود ان کی بہنیں ان سے ملاقات نہیں کر سکیں۔ تینوں بہنیں کارکنان کے ہمراہ جیل کے باہر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہ وہاں موجود قیادت اور اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں :ضمانت کے باوجود ڈکی بھائی رہا نہ ہو سکے،وجہ جا نئے















