اہم خبریں

کوٹ مومن،ووٹ کاسٹنگ کا عمل شدید سست روی کا شکار

کوٹ مومن ( اے بی این نیوز   )کوٹ مومن کے حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جہاں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اب تک انتخابی ماحول مکمل طور پر پُرامن ہے۔

شہریوں کے مطابق ووٹ کاسٹنگ کا عمل شدید سست روی کا شکار ہے، جبکہ ووٹ ڈالنے کی مجموعی شرح تاحال صرف 5 فیصد بتائی جا رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی کم آمد کے باعث انتخابی سرگرمیوں میں گہما گہمی بھی معمول سے کم ہے۔

حلقے میں سیکیورٹی کے لیے 3000 سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہیں، جو پولنگ اسٹیشنز اور حساس مقامات پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ووٹ کاسٹنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :فیصل آباد، پانچوں حلقوں میں ٹرن آؤٹ معمول سے کم رہا، عوام کی حکومت سے بے رُخی

متعلقہ خبریں