راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ممکنہ آمدراولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں کیونکہ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج اڈیالہ جیل کا دورہ کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بانی پاکستان تحریک انصاف (PTI) سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
یہ ملاقات سیاسی لحاظ سے نہایت اہم تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ سہیل آفریدی کو حال ہی میں عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ کے عہدے پر منتخب کیا گیا تھا۔ادھر راولپنڈی پولیس اور جیل حکام نے اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی ہے جبکہ داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مزید پڑھیں :سوات،بڑا حادثہ،جا نئے کتنی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا،کتنے زخمی ہو ئے