اہم خبریں

صنم جاوید ا غوا

پشاور ( اے بی این نیوز      ) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ واقعہ ریڈ زون کے حساس علاقے میں پیش آیا جہاں صنم جاوید کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے چند میٹر کے فاصلے پر سول آفیسر میس کے سامنے سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایف آئی آر درج کرنے اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق مقدمہ ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صنم جاوید کو انصاف دلانے اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صنم جاوید کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرایا جائے۔

مزید پڑھیں :عمران خان بشریٰ بی بی کے حوالے سے اہم خبر،عدالت نے بڑا حکم جاری کر یا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں