اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں اس وقت شدید حیرت اور بے چینی پائی جا رہی ہے، جب پارٹی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کی ہدایت جاری کر دی۔
عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اور علامہ عباس ناصر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل بعض سینئر پارٹی رہنماؤں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کر کے مشورہ دیا تھا کہ نئے قائدین کی تقرری عدالت کے فیصلے تک مؤخر کر دی جائے۔ اس وقت عمران خان نے کوئی واضح ردعمل نہیں دیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ وہ اس مشورے سے متفق ہیں۔ تاہم اب کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کو فوری تقرری کی ہدایت کر دی، جس سے پارٹی صفوں میں حیرت اور الجھن پیدا ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت کا دورہ مہنگا پڑ گیاآسٹریلیا کرکٹ ٹیم ایمرجنسی پہنچ گئی، جا نئے وجہ