اہم خبریں

عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     ) نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس کی آج کی سماعت مؤخر کر دی گئی ہے اب یہ سماعت چھ اکتوبر پیر کے روز ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹرائل بہت تیزی سے چل رہا تھا لیکن بار بار ملتوی ہونا انصاف کے عمل پر سوالیہ نشان ہے

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے مگر فیصلے لٹکائے جا رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جب ایک کیس میں اپیل دائر کرتے ہیں تو دوسرے میں فوراً سزا سنا دی جاتی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ نو مئی سے متعلق کیسز کی سماعت بھی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پانچ اکتوبر بروز اتوار جمع ہونے کی کال دی گئی ہے

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عوام حقیقی آزادی چاہتے ہیں لیکن چند لوگ ملک کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے قائد ہیں اور ریاست کو بچانے کے لیے ان کا کردار ناگزیر ہے۔وہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ

پارٹی کارکنوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گروپ بندی کا خاتمہ کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی نے ادارہ سازی کا واضح پیغام دیا ہے چار چار اور چھ چھ افراد کے گروپس ختم کیے جائیں اور پوری پارٹی کو متحد ہونا ہوگا

نیاز اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر پارٹی کا ٹکٹ عام کارکن کو بھی دیا جائے تو وہ کامیاب ہوگا

مزید پڑھیں :دنیا کی مہنگی ترین کافی،قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

متعلقہ خبریں