اہم خبریں

توشہ خانہ 2کیس،16 گواہان کے بیانات ریکارڈ، جرح مکمل

راولپنڈی (اے بی این نیوز) توشہ خانہ 2کیس کی سماعت۔ طویل ترین سماعت میں دو گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ سماعت کے دوران وعدہ معاف گواہ پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی کے بیان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کی ۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کے بیان پر بھی وکلاء صفائی نے جرح مکمل کی ۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر کے جرح بھی مکمل کر لی گئی۔

ائندہ سماعت پر استغاثہ کے2 مزید گواہان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا گیا ۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں،بیرسٹر علی ظفر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔ مقدمہ کی سماعت 17سمتبر بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔

مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام اباد شاہ رخ ارجمند نے کی۔
مزید پڑھیں :اسپین بھی اسرائیل کے خلاف میدان میں آگیا،بڑا مطالبہ کر دیا

متعلقہ خبریں