راولپنڈی(اے بی این نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی ہے۔ یہ مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف زیرِ سماعت تھا۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آج کی سماعت نہیں ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ کل جوڈیشل کمپلیکس میں اس کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی جس کے بعد آئندہ کارروائی وہیں سے آگے بڑھے گی۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ،پاک بھارت میچ ،ہندو انتہا پسندوں کا سپریم کورٹ سے رجوع،بھارتی ججز کا کیس کی سماعت سے انکار