راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) اڈیالہ جیل میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ معائنہ پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا جو دو اراکین پر مشتمل تھی۔ ٹیم میں سی این ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر الطاف اور نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر منصور اقبال شامل تھے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس 2 کی سماعت کے دوران کمیونٹی سینٹر میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا اور بعد ازاں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔یہ معائنہ اس وقت کیا گیا جب عدالت میں کیس کی کارروائی جاری تھی، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد بشریٰ بی بی کی صحت کی موجودہ صورتحال کو جانچنا تھا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا ارکان سینیٹ کیلئے اہم پیغام،جا نئے کیا