اہم خبریں

حکومت کیسے گھٹنے ٹیکے گی،عمران خان نے نیا سیاسی فارمولہ دے دیا حکمت عملی کا رخ تبدیل ،جا نئے کیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز        ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور بانی چیئرمین کی جانب سے پارٹی قیادت کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام احتجاجی بیانیے کو مضبوط بناتا ہے، تاہم اس وقت قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی ضرورت نہیں ہے۔

پارٹی چیئرمین نے ہدایت دی ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کو زیادہ منظم اور مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران بھرپور احتجاج کے ساتھ مسلسل واک آؤٹ کرنے پر زور دیا گیا تاکہ حکومتی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ ساتھ ہی عوامی پارلیمنٹ احتجاج کو مزید بہتر بنانے اور ہر رکن اسمبلی کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی سامنے آئی ہے تاکہ پارٹی کا احتجاج مؤثر اور مربوط دکھائی دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے پارٹی قیادت کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ محمود خان اچکزئی کی حمایت میں کھڑے ہوں کیونکہ بلوچستان میں ان کے قیادت میں ہونے والے احتجاج کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی اسی نوعیت کے مؤثر احتجاج منظم کیے گئے تو وفاقی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی کی یہ نئی حکمت عملی مستقبل کی سیاست میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی کو مزید تیز کر سکتی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حکمت عملی کو بھرپور بحث کا موضوع بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،سیکڑوں بستیاں زیر آب، ہزاروں لوگ پانی میں پھنس گئے

متعلقہ خبریں