راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکیل چوہدری ظہیر عباس کی ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تقریباً 15 سے 20 منٹ جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔بیرسٹر گوہر کے مطابق
کے پی کے جلسہ بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا میں ایک بڑے جلسے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ سیلاب کے باعث تیاریوں میں کچھ تاخیر ضرور ہے مگر تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی قائدین و کارکنوں کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی۔
افغانستان کے کنڑ میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لیے بھی بانی پی ٹی آئی نے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں اور دیگر قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں پر اعتماد میں لیا گیا، جسے انہوں نے سراہا اور فیصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔
پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی کے قیام کے حوالے سے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ موجودہ حالات میں قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ پارٹی کے حق میں بہتر ہے۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر کو خاندان سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،جا نئے دل دہلانے دینے والی تفصیلات