اہم خبریں

بیٹوں کی گرفتاری،علیمہ خان کا ڈٹ جا نے کا اعلان، جا نئے بہت بڑے بیان بارے کیا کہہ دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، علیمہ خان کا بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل دیدیا۔ انہوں ن ے کہا کہ ان پر اور ان کے خاندان پر جتنا بھی دباؤ ڈالا جائے، وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ میرا بیٹا، شوہر اور بہو ہمارے ساتھ تھے۔ وہی لوگ جو میرے بیٹے شیر شاہ کو لے گئے شاہ ریز کو بھی لے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا پیغام عوام تک نہ پہنچائیں۔ لیکن ہم نے بہت پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے قیام پاکستان کے دوران اپنے والدین سے قربانیوں کی داستانیں سنی تھیں، آج ہمیں بھی پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر جشن منانے والے خاندان کو گرفتار کیا گیا، چھوٹے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں کوئی خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں :مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی،دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی،ہر چیز کی قیمت آسمان پر

متعلقہ خبریں