اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا وہ بیان سامنے آگیا جس کی حکومت خواہاں تھی،جا نئے بہت بڑے بریک تھرو کے بارے

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات غلطی تھے، دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، 9 مئی غلط تھا، ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ قانون کے مطابق سلوک نہیں کیا گیا، ہم 9 مئی کے ٹرائل سے انکاری نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بونیر کے لیے ہر جگہ سے لوگ آئے، اور وہ مدد کرنے پر پاک فوج اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بونیر کے انفراسٹرکچر کے لیے امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

مزید پڑھیں :ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ کی بھی باری لگ گئی، نوٹس جاری، پتلو کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جا نئےتفصیلات

متعلقہ خبریں