اہم خبریں

عوام کو چاہیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، جس طرح وہ ہمارے لیے کھڑے ہیں، عمیر نیازی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہوئی۔ سابق وزیراعظم کو جس انداز میں اٹھایا گیا، وہ ہر پاکستانی کے لیے تکلیف دہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی چاہتے تو سر جھکا کر نکل سکتے تھے، مگر ڈٹے رہے۔ دو سال سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ان کی قربانی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو چاہیے کہ بانی کے ساتھ کھڑے ہوں، جس طرح وہ ہمارے لیے کھڑے ہیں۔
حکومت نے آج دفعہ 144 لگا کر سیاسی تنگ نظری کا ثبوت دیا۔ اگر کشمیر کی ریلیاں نکل سکتی ہیں تو لاہور میں ریلی پر کیا اعتراض؟ کیا کشمیر کا نعرہ اور بانی پی ٹی آئی کی آزادی کا نعرہ ساتھ نہیں لگ سکتے؟
حکومت پی ٹی آئی کو نگل چکی ہے، 90 سے زائد ایم این ایز لاپتا ہو چکے ہیں۔
پانچ اگست کی تقریبات میں کم عمر سکول بچوں کو گھسیٹا گیا۔ بچے جن کے ووٹ بھی نہیں بنے، انہیں زبردستی تقریبات میں لایا گیا۔
احتجاج کبھی بھی کیا جا سکتا ہے، مگر ریاست اجازت دینے کو تیار نہیں۔
جہاں رول آف لا ہے وہاں لوگ نکلتے ہیں، جہاں ریاستی جبر ہے وہاں خوف ہے۔ 80سال کی خاتون کو محض پی ٹی آئی وابستگی پر گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں :عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

متعلقہ خبریں