پشاور (اے بی این نیوز) سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی عہدیداران اپنی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ۔ عرفان سلیم کی 22سالہ جدوجہد ہے انہیں سینیٹ الیکشن سے بھونڈے طریقے سے ہٹایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی عہدیدار نے کہا کہ
ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ سینیٹ الیکشن والے دن صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔ ایم پی ایز کو کے پی اسمبلی کے اندر جانے نہیں دیا جائےگا۔
بانی کے نظریے کے مطابق امیدواروں کی لسٹ مرتب کی جائے۔
عرفان سلیم سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔ عرفان سلیم سینیٹ الیکشن کے امیدوار ہیں اور رہیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں مخلص کارکنوں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔
آخر ایسی کیا بات ہے کہ سینیٹ الیکشن بلامقابلہ ہونے جارہے ہیں۔
اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دے کر مخلص کارکنوں کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :مستونگ سے خبر غم آگئی،جانئے کتنا جانی نقصان ہوا