اہم خبریں

عمران خان کے حق میں حکو مت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،جا نئے کیا

لاہور (اے بی این نیوز) مشیر وزیر اعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے حکومت یا ن لیگ کے ساتھ مذاکرات نہیں چل رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے 3بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔ اپوزیشن نے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔ معرکہ حق کے دوران بھی وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ والد کی سیاست کو آگے بڑھائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے صرف والد کو ملنے آئے توان کاحق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پرامن تحریک چلائیں گے توٹھیک ہے۔ پرتشدد تحریک ہوگی تو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو قانون کاسامنا کرنا ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قانونی ضابطے پورے کریں تو نہیں روکا جائے گا۔
میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ پہلے رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کی دہمکی دی تھی کہ کوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا تو ان کو گرفتار کیا جا ئے گا۔

مزید پڑھیں :علیمہ خان کی جگہ تحریک چلانے کیلئے نیا امیدوار میدان میں آگیا ،جا نئے کون

متعلقہ خبریں