لاہور (اے بی این نیوز) ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کا الزام، علیمہ خان کو نوٹس جاری۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور زون کا علیمہ خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ علیمہ خان کو 17 جولائی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر NCCIA کے دفتر گلبرگ-II، لاہور میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت ، ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ
طلبی کا مقصد ان سے ان کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرنا ہے۔ یہ کارروائی انکوائری نمبر 2531/25 مورخہ 27 مئی 2025 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ علیمہ خان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ؛’’اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے۔
طلبی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکہ،اہم راہنما الوداع کر گئے،سیاسی ہلچل عروج پر