اہم خبریں

سینیٹ الیکشن، عمران خان نے نام فائنل کر دیئے،جانئےاندر کی کہانی کون کون امیدواروں میں شامل

پشاور (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بیرسٹر سیف اور ظہیر عباسی کی حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کا مقصد پارٹی کو مضبوط اور منظم انداز میں الیکشن میں لے جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی سیٹ پر مشعال یوسفزئی کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کی قیادت نے متفقہ طور پر انہیں اس اہم سیٹ کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں کے نام بھی حتمی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں جن میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری سرفہرست ہیں۔

ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم سواتی کا نام سامنے آیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر روبینہ ناز کو منتخب کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان تمام ناموں پر مکمل اعتماد اور پارٹی کے آئندہ روڈ میپ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ایوان بالا میں تحریک انصاف کی بھرپور نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ مشاورتی عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تحریک انصاف اپنی صف بندی کو مزید بہتر بنا رہی ہے اور سینیٹ انتخابات میں منظم حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اس ملاقات کو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لیے ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :عالیہ حمزہ،سلمان اکرم آمنے سامنے،آئندہ غیر ذمہ دار ٹویٹ پر سخت تادیبی کارروائی کی وارننگ

متعلقہ خبریں