اہم خبریں

عمران خان کی ہدایات نظر انداز،پی ٹی آئی میں چپقلش شدت اختیار کر گئی،علی امین کیخلاف قیا دت پھٹ پڑی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان چپقلش شدت اختیار کر گئی۔ گھر کو لگی آگ گھر کے چراغ سے، کارکنان شدید پریشان ہو گئے۔
پارٹی قیادت ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف، کارکن کنفیوژن کا شکار، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے عمران خان کی واضح ہدایات بھی نظر انداز۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ علی امین ہمیں لاہور میں کس جگہ لے کر جا رہے ہیں ۔

ہمیں تو وہاں جا کر سرپرائز ملا کہ مرزا آفریدی کے فام ہاؤس میں انتظام ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے رویے پر کارکنان کے بعد لیڈرشپ کے بھی تحفظات ۔

عالیہ حمزہ سے شیخ وقاص اکرم کے سخت رویے سے بات کر نے سے لیڈر شپ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ وائس میسج تو کور کمیٹی گروپ میں کیا تھا وہاں سے کس نے آؤٹ کیا شیخ وقاص کا عالیہ حمزہ سے سوال۔
پارٹی مسائل میڈیا کی زینت کون بنا رہا ہے اس کا پتا لگائیں۔ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت کے باوجود اختلافات پارٹی سے مسلسل باہر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں :36 ارب روپے کی کرپشن ،نیب نے اعظم سواتی کو طلب کر لیا

متعلقہ خبریں