اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد کا ساتھ دیتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے والے پارٹی ممبران کو پارٹی سے نکال دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے دستخطوں سے پارٹی سے بے دخلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پارٹی سے نکالے گئے ممبران میں ظہور قریشی ، اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، الیاس چوہدری اور عثمان علی شامل۔
5ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا۔ اورنگزیب کھچی اور مبارک زیب خان کو پی ٹی آئی سے نکال دیاگیا۔
مزید پڑھیں :26ارکان کی رکنیت معطلی، حکومت سے اتفاق رائے نہ ہو سکا