اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی۔
ریزرو سیٹوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پارٹی نے پہلی بار متفقہ لائحہ عمل بنانے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔
پارٹی میں کوئی ذاتی اختلاف نہیں، ہم سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
ہماری کامیابی بانی پی ٹی آئی کے ووٹوں کا نتیجہ ہے۔ پارٹی متحد ہے اور متحد ہی رہے گی۔ آج کے اجلاس کا مقصد اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔
مزید پڑھیں :کے پی حکومت گرا کر دکھائیں، سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور کا چیلنج