اسلام آباد ( اے بی این نیوز )28 مئی کے حوالے سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998، وہ دن تھا جس دن نواز شریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکہ سے دھماکے نا کرنے کی ڈیل کر رہا تھا۔ نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم گوہر ایوب خان، مرحوم مجید نظامی، راجہ ظفر الحق صاحب اور شیخ رشید صاحب نے کابینہ اجلاس میں پرزور اصرار کیا اور ایٹمی دھماکوں کے لیے مجبور کیا۔
کابینہ اجلاس میں ایٹمی دھماکوں کے لیے پر زور اصرار کیا گیا اور کابینہ مجبور ہو گئی۔ شہباز شریف نے میرے مرحوم والد گوہر ایوب خان کو بتایا کہ نواز شریف امریکہ سے ڈیل کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ امریکہ سے ڈیل ہورہی ہے۔
نواز شریف ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض امریکی صدر سے ڈیل کررہے تھے۔ میرے مرحوم والد نے شہباز شریف کو بتایا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان نےمودی سےمتعلق کہاتھا وہ دوبارہ کوئی حرکت کرےگا،شیخ وقاص اکرم