اہم خبریں

سلمان اکرم راجہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ڈنکا بجا دیا،بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد پیش کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی، کچھ قوتوں نے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مودی دوبارہ کوئی احمقانہ حرکت کر سکتے ہیں، اس لیے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں، یہ کسی بھی وقت آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر ہمارے لوگوں کی تقاریر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں، اسمبلی احاطے سے 8 افراد کو اغوا کیا گیا، اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کاپاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر ترکیہ کی حکومت اورعوام سے دلی اظہار تشکر

متعلقہ خبریں