راولپنڈی ( اے بی این نیوز )عمران خان کی بہنیں اور کزن اڈیالہ جیل سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئیں۔ عمران خان کی فیملی کو دو گھنٹے قبل ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔
عمران خان کی بہنیں اور کزن واپس گورکھپور ناکہ پہنچ گئے،قبل ازیں عمران خان کی بہنیں اور کزن قاسم خان زبردستی اڈیالہ جیل کی حدود میں داخل ۔ فیملی ممبران ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جیل گیٹ5کے اندر زبر دستی داخل ۔
عمران خان کے کزن قاسم خان اور جیل عملہ میں سخت جملوں کا تبادلہ ۔ عمران خان کی بہنیں اور کزن جیل گیٹ 5کے اندر چلے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین خان، عظمی خان اور قاسم خان کو ملاقات نہیں کرائی گئی۔ نورین نیازی نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے داخلی دروازے پر انتظار کرایا۔
ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ملاقات کرائینگے۔ یقین دہانی کے باوجود کہا گیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا۔ آج ہم دو بہنوں کی ملاقات پر رضامند ہوگئے تھے۔ انتظار کروانے کا مقصد ملاقات نہیں کرانا تھا۔ قاسم خان نے کہا کہ دو ایس ایچ اوز نے کہا آپ کی ملاقات کرادی جائے گی۔ دو گھنٹے بعد کہا گیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں :مائنز اینڈ منرلز بل متنازعہ ہو چکا ہے،ضروری ہےعوام کو اعتماد میں لیا جائے،عمران خان