اہم خبریں

جو مرضی پریشر ڈال لیں میں ڈیل نہیں کروں گا ،عمران خان نے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے،وہ بالکل صحت مند ہیں۔ انکی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں،انکو سیل میں سہولیات مل رہی ہیں ۔
جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی،وکلاء کو روکا گیا،سلمان اکرم راجا،ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا۔ ہمیں بھی 50منٹ روکا گیا پھر انھیں اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔
عمران خان نے بتایا کہ 3دفعہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشری بی بی سے ملاقات نہیں کروانی

عمران خان نے بتایا کہ بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے تاکہ وہ بریک ڈاؤن ہوں،اور میں مان جاؤں ۔ بشری ٰبی بی پر جو پریشر ڈالا جا رہا ہے یہ براہ راست عاصم منیر کرنل کو آرڈر کرتا ہے وہ دباؤ ڈالتا ہے۔
ہم نے کہا جب تک بشری ٰبی بی کو نہیں لایا جاتا ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے،ہم نے احتجاج کیا۔ ہمیں یہ پیغام ملا کہ احتجاج ختم نہ کیا تو ملاقاتیں بند ہو جائیں گی۔ اگر یہ سابق وزیر اعظم سے یہ ہو سکتا ہے تو باقیوں سے کیا ہوتا ہو گا ۔
بانی نے واضح کیا ہے کہ آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں میں آپکے ساتھ ڈیل نہیں کروں گا وکلاء کو بھی آج ملاقات کے لئے آنے نہیں دیا گیابانی کے ساتھ جو کیا جا رہا ہے کیا سابق وزیر اعظم کے ساتھ یہی ہونا چاہیئے
جیل رولز اور کورٹ آرڈر کی یہاں کوئی وقعت نہیں ہے،

جب کوئی عمران کو نہیں مل رہا تو ایسی خبریں یہاں سے نکل رہی ہیں یہ انکی میڈیا فیکٹری سے نکل رہی ہیں بانی نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہےکیا ہم سارے ملک کے دشمن ہیں ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں
وہ مجھے کسی نے بتایا ہے کسی نے سکرین شاٹ بھی بھیجے
مجھ سے منسوب سکرین شاٹ فیک ہیں یہ خود بنا رہے ہیں یہ جھوٹ بول رہے ہیں یہ چیزیں پلانٹ کی گئی ہیں اگر آپ نے میرے فون سے یہ چیزیں نکال بھی لی ہیں تو لائیں عدالت میں پیش کریں
اب ہم خود کورٹ میں جا کر جج کو کہیں گے کہ یہ فون منگوائیں اور یہ چیزیں سامنے لائیں

مزید پڑھیں :اسلام آباد ، رجب طیب اردگان ایف 8 انٹرچینج فعال، منصوبہ84 دنوں میں مکمل کیا گیا

متعلقہ خبریں