اسلام آباد( اے بی این نیوز )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔ پی ٹی آئی کا 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار ۔ ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو فوٹو سیشن سے آگے بڑھانا چاہتے تھے۔
بانی کی ہدایت کے مطابق اب کسی اور مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ حکومت نے تحریری مطالبات مانگے۔ ہم نے وہ بھی دے دیے۔ دن گزر گیا حکومت نے پھر بھی جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا۔۔ مذاکرات ایک ہی صورت ممکن ہیں ۔ ۔ حکومت کمیشن کا اعلان کرے ۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اجلاس بلائیں۔ اور خود ہی چائے پی لیں۔
مزید پڑھیں :بھارت ،اسلحہ ساز فیکٹر میں دھماکہ ،8 افراد ہلاک اور7 زخمی