اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ،احتجاج کی ہدایت

راولپنڈی (اے بی این نیوز  ) پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق عمران خان کی 8فروری کو احتجاج کی ہدایت۔ عمران خان نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سے روک دیا۔
پارٹی قیادت کو شاہد خاقان عباسی سمیت اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت۔ عمران خان نے کہا افغانستان اور کے پی میں دہشت گردی پر ہمارا اور مولانا کا ایک موقف ہے۔ عمران خان نے کہا شیخ وقاص اکرم ،علی امین کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے۔ عمران خان نے کہا کے پی حکومت کا ترجمان بیرسٹر سیف ہے۔ نیز ادھر دوسری جانب فواد چوھری نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ مجھے یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے ۔

خان صاحب حوصلے میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے معیشت بیٹھ گئی ہے ۔

عمران خان جاتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں ۔ دوسری سائیڈ کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ۔ خان صاحب چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں ۔ اڈیالہ جیل کے باہر بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

عمران خان نے آٹھ فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کر دیا ہے ۔ آٹھ فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔
عمران خان سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی ۔

مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا ۔ اعجاز چودری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے ا جاتا ۔ ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے ۔

حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے ۔ اسمبلی میں احتجاج تکلیف دہ ہے یا سینکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے ۔ حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔

مزید پڑھیں :سی ڈی اے کا مزید رہائشی پلاٹس متعارف کرانے کا فیصلہ ،یہ رہائشی منصوبہ مستقبل میں ایک اہم سنگ میل قرار

متعلقہ خبریں