نتال ( نیوز ڈیسک )برازیل میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ہائی وے پر حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کا شکار ہونیوالی بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔حکام کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس ٹرک سے ٹکرا گئی جبکہ ایک کار بھی بس سے ٹکرائی لیکن اس میں تینوں افراد محفوظ رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کر کے حادثے کی وجہ جاننے کےلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
برازیلی میڈیا آؤٹ لیٹ ’ گلوبو ‘ کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔گلوبو نے فیڈرل ہائی وے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین سڑک تھی جس میں مختلف حادثات میں 559 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
مزید پڑھیں:امریکہ کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے،تنصیبات کو نشانہ بنایا