اہم خبریں

سمندری طوفان چیڈو فرانس کے جزیرے سے ٹکرا گیا، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، بجلی کا نظام معطل

پیرس(اے بی این نیوز) سمندری طوفان چیڈو نے فرانسیسی جزیرے میوٹے میں ہر طرف تباہی مچادی۔ سمندری طوفان مایوٹے جزیرے سے ٹکراگیا، رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں خوفناک سیلاب میں ہزاروں اموات کا خدشہ ۔طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکیں زیر آب آگئی، بجلی کے کھمبے گرگئے، طوفان کا رخ زمبابوےاور ملاوی کی طرف ہوگیا۔

فرانسیسی حکام نے خبردار کیا کہ سائیکلون ’چیڈو‘ سے ہونے والا نقصان تباہ کن ہے جس میں سینکڑوں یا ہزاروں افراد ممکنہ طور پر ہلاک ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان چیڈو نے 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی تیز ہواؤں کے ساتھ فرانس کے میوٹ کو نشانہ بنایا، جس سے کچے گھروں، سرکاری عمارتوں اور ایک ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ 90 سال سے زائد عرصے میں جزائر سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان تھا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہ مائیوٹے کے دارالحکومت کے ایک رہائشی محمد اسماعیل نے اس تباہی کو ایک ”المیہ“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایٹمی جنگ کے نتیجے کی طرح لگتا ہے اور جس نے ہمارا پورا علاقہ تباہ کر دیا۔

فرانسیسی حکومت کے مطابق 1 لاکھ سے زائد تارکین وطن بغیر کسی مناسب دستاویزات کے مائیوٹے جزیرے پر رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ سمندری طوفان میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔

حکام متاثرین کی خوراک، پانی اور مناسب صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں