غازی بھروتا(اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ ا بی بی جو کہ پشاور سے جلوس کے ہمراہ آ رہی ہیں انہوں نے باقاعدہ اس قافلے کو جوائن کیا ہے جب یہ قافلہ غازی بھروتا پہنچا تو انہوں نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہم خان کو لیے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائیں گے
انہوں نے مزید کہا وقت ضائع ہو رہا ہے ہم نے اسلام اباد پہنچنا ہے اور اسلام آباد پہنچ کر ہم عمران خان کو لے کر ہی واپس جائیں گے جب تک عمران خان کو ہم نہیں لیتے ہم اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے جب بشر یٰ بی بی نے قافلے میں موجود شرکا سے خطاب کیا تو وہاں پر عمران خان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی
جبکہ حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے قافلے کے شرکا نے کہا کہ بالکل لبیک ہم عمران خان کو لے کر جائیں گے ہم اسی لیے نکلے ہیں ہم اس ملک کے نظام کو درست کرنے نکلے ہیں یہاں جو حق تلفیاں ہو رہی ہیں ہم اپنا حق لینے نکلے ہیں ہمارا لیڈر عمران خان ہے شرکا کے جذبات وہاں پر دیدنی تھے اور یہ بات صاف ظاہر ہو رہی تھی کہ اس مرتبہ جو قافلے ارہے ہیں ڈی چوک کی جانب وہ کسی قیمت پر بھی اپنے لیڈر کو لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے
مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ غازی بھروتا پہنچ گیا، ہیوی مشینری ہمراہ