اہم خبریں

پی ٹی آئی ریلی اسلام آباد میں داخل،ایکسپریس ہائی وے پر کنٹینرز کے پردے نذ ر آتش، 33 گرفتار کارکن عدالت پیش

راولپنڈی (  اے بی این نیوز        ) پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد داخل۔ رہنماپی ٹی آئی سیمابیہ طاہر نے کہا کہ فسطائیت اور بربریت سے ہمیں نہیں ہرایاجاسکتا۔ ہم کشتیاں جلا کر گھروں سے نکلے ہیں۔ ہم اپنے مقاصد اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہار ماننے والے نہیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے رہیں گے۔

تھانہ شمس کالونی میں پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف پہلا مقدمہ دائر۔ پولیس کی جانب سے 33 گرفتار کارکن عدالت پیش۔ تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ پر 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا۔
ملزمان کو دوبارہ 7 دسمبر کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ پی ٹی آئی کارکنان ایک بار پھرایکسپریس ہائی وے پر نکل آئے ۔
کارکنان نے کنٹینرز پر لگائے گئے پردے کو آگ لگا دی ۔
پردے بیلا روس کے بین الاقوامی وفد کی آمد کے باعث لگائے گئے تھے ۔ پولیس کی جانب سے مری روڈ،ایکسپریس وے پر آنے والے کارکنوں پر شیلنگ۔ شیلنگ کے باعث پی ٹی آئی کارکنان قریبی گلیوں میں داخل ہو گئے۔
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی کے گرد گھیرا مزید تنگ،پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ خبریں