اہم خبریں

چوہدرری اعجاز کی اہلیہ کی پریس کانفرنس،ہوشربا انکشافات،روح فرسا ،رونگٹے کھڑے کر دینے والی داستان سنا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) چوہدرری اعجاز کی اہلیہ، اور حاجی امتیاز کی بھابھی نے عمرایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ہمارے گھر 25 سے 30 لوگ آئے، چار سے پانچ گاڑیاں تھیں ہمارے ملازمین کو زمین پر لٹا کر لوہے کے پائپ سے مارتے رہےپوچھتے رہے کہ چوہدری اعجاز اوع چوہدرری امتیاز کہاں ہیںمجھے زبردستی گھسیٹتے سیڑھیوں تک لائے میرے بچوں کو کمرے۔ بند کرکے مجھے میرے خاوند کے آفس لے گئے 9 سال کی بچی کو تصویر دکھائی کہ والد کہاں ہے، گیارہ ماہ کے بچے کو کھینچامجھے گالیاں دیں۔
جو زبان استعمال کی وہ میڈیا میں نہں بتا سکتی ایک آدمی میرے پاوں پر وزن ڈال کر کھڑا ہوگیا اور کہا اپنے شوہر سے بات کروہمارے ملازمین کسیکا بازو توڑ دیا کسی کی انگلی توڑ دی ،کسی کواستری سے جلایا وہ رات 9 بجے آئے ،ایک بجے تک رہے،چار گھنٹے ہمارے اوپر تشدد کرتے رہے میں گھریلو خاتون ہوں. سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں مجھے ہراساں کیا گیا. جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ہمیں کہا گیا اگر کسی کو بتایا کو کل دوبارہ آئیں گے خاوند کو سارا واقعہ بتایا میں نے 15 پر کال کی ،مجھے کوئی اچھا ریسپانس نہیں ملا11 اکتوبر سے لیکر آج تک کبھی صبح آجاتے ہیں کبھی شام کو آجاتے ہیں۔ کل رات 6 بجے مشینری لے کر آئے اور کہا کہ ہم سی ڈی اے سے ہیِں، توڑ پھوڑ شروع کردی بغیرنوٹس کے ہمارے گھر کیوں آئے،ہمیں مسلسل ہراساں کیا جارہا ہےمیری درخواست ہے کہ سیاست کو گھروں میں نہ لائیںسی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

اہلیہ اعجاز چودھری نے کہا کہ 11 اکتوبر کی رات کو نامعلوم افراد نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا ۔ ہمارے ملازمین سے موبائل چھین کر تشدد کیا گیا ۔ ہمارے ملازمین سے چودھری امتیاز اور چودھری اعجاز بارے پوچھا گیا ۔ ملازمین کی نازیبا حالات میں ویڈیو بنائی گئی ،انہیں استری سے جلایا گیا۔ میں نے اندر سے دروازہ بند کیا تھا ،میرے کمرے کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی۔ ابھی بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے ،کبھی سی ڈی اے والے آجاتے ہیں۔ ہمیں مسلسل ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ بھی انکو بھیج رہے ہیں انکو کہیں گے کہ سیاست گھر سے باہر رکھیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو جیل میں ہو رہا ہے وہ سلوک بند کیا جائے۔ بشری ٰبی بی کیساتھ جو جیل میں کیا گیا ،انکی بہنوں کو کس طرح رکھا گیا۔ ہم سب ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مریم نواز کے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کل کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ان سے یہ ملک نہیں چل رہا،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور نئے انتخابات کرائیں۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کوقومی اسمبلی میں پیش کرنے کافیصلہ

متعلقہ خبریں