اہم خبریں

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں کل ہونے والا احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسلام آباد میں کل ہونے والا احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس

ذرائع کے مطابق، احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت بیرسٹر گوہر نے کی۔ اجلاس میں حکومتی پیشکش پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی بانی کے طبی معائنے پر اتفاق

اجلاس میں تحریک انصاف کے بانی کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی حکومتی پیشکش کو قبول کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی بانی کا طبی معائنہ کریں گے۔

حتمی اعلان متوقع

اجلاس میں اکثریت نے احتجاج ملتوی کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

حکومت کا احتجاج ملتوی کرنے پر آمادگی

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج ملتوی کرنے کی شرط کو قبول کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اڈیالہ پہنچ گئے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس حتجاج سے متعلق مشاورت جاری تھی
حکومت کی یقین دہانی کے باوجود ذاتی معالج سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی لیکن اب ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اڈیالہ پہنچ گئے۔ کمیٹی نے یہ واضح کی اتھا کہ
احتجاج موخر کر نا ہے یا نہیں ،سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے اکثریتی اراکین احتجاج مؤخر کرنے کے حق میں ہیں ۔ اب یہ فیصلہ سامنے آیا کہ پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج موخر کر دیا۔

مزید پڑھیں :کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

متعلقہ خبریں